کامیاب زندگی: ذرا غور تو کرو

on 2013-04-12


"میں تمہیں صرف یہ نصیحت کرتا ہوں کہ تم دن یا رات میں کسی وقت علیحدگی میں سوچو، ان دو نوں قسم کی آراء میں سے بہتر رائے کو پہچانو۔ ان دونوں رائیوں سے فرد اور معاشرے کی زندگی پر جو اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ان پر غور کرو۔ اور جب تم فطرت کے عین مطابق پہلی رائے کے قائل ہو جاؤ تو اپنے نفس پر توجہ دو'اس کی خوبیوں کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرو'اسے بے مقصد کاموں اور گھٹیا اغراض سے بلند کر دو ، اسے اس کے عظیم اور بر تر رب سے ملا دو۔ اور اس کو اللہ کی یاد اور فرما برداری، نگرانی اور خوف کے ذریعے پاک 
کرو۔"

"جو اپنی حقیقت اور حیثیت سے آگاہ ہو جائے وہ اپنے رب کو بھی پہچان لیتاہے"

"اس نے تجھے ایک مقصد کے لیے تیار کیا ہے اگر تو اس مقصد سے آگاہ ہو گیا ہے تو اپنے آپ کو مقصد سے بے بہرہ لوگوں کے ساتھ ادھر ادھر منہ مارنے سے بلند بنا لیں۔"

"اور یہ بھی کوئی اچنبھے کی بات نہیں کہ کچھ لوگوں کو دوسری رائے پسند آجائے ، یہ رائے مصیبت بھی بن سکتی ہے اور ہدایت بھی"

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

(ترجمہ) "اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم! ان کے سامنے اس شخص کا حال بیان کرو جس کو ہم نے اپنی آیات کا علم عطا کیا۔ مگر وہ ان کی پابندی سے نکل بھاگا ' آخر کار شیطان اس کے پیچھے پڑ گیا' یہاں تک کہ وہ بھٹکنے والوں میں شامل ہو کر رہا۔ اگر ہم چاہتے تو اسے ان آیتوں کے ذریعے بلندی عطا کرتے مگر وہ زمین ہی کی طرف جھک کر رہ گیا اور اپنی خواہش نفس ہی کے پیچھے پڑا رہا۔ لہٰذا اس کی حالت کتے کی سی ہو گئی کہ تم اس پر حملہ کرو  تب بھی زبان لٹکائے رہے اور اسے چھوڑ دو تب بھی زبان لٹکائے رہے۔"

"یہی  مثال  ہے ان لوگوں کی جو ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں۔ تم یہ حکایت بیان کرتے رہو، شاید کہ یہ کچھ سوچیں۔"
سورۃ الاعراف
اللہ ہماری اور تمہاری راہنمائی فرمائے اور ہم سب کو سیدھا راستہ دکھائے (آمین)

( خطبات امام حسن البناء شہید ؒ) 

0 تبصرہ:

ایک تبصرہ شائع کریں