عبد القادر مولاؒ کا بیوی کے نام آخری خط

on 2013-12-18



صفحہ نمبر 1
بسم اللہ الرحمان الرحیم
میری بہت ہی پیاری رفیق حیات!
السلام علیکم و رحمتہ اللہ!
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ عدالت کا مکمل فیصلہ لکھا جا چکا ہے یہ کل رات یا اس کے بعد کسی وقت بھی جیل کے گیٹ تک پہنچ جائے گا اس کے بعد رول کے مطابق یقیناً مجھے  کال کوٹھری میں پہنچا دیا جائے گا۔ قرین امکان ہے کہ یہ حکومت کا آخری عمل ہے اس لیے  وہ اس  غیر منصفانہ عمل کو بہت تیزی کے ساتھ پایا تکمیل  تک پہنچائے گی۔ میرا خیال ہے کہ وہ رویو پیٹیشن کو  قبول نہیں کریں گے، اگر وہ قبول بھی کر لیں تو اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ وہ  اپنی دی گئی سزا کو بدل دیں البتہ یہ دوسرا معاملہ ہے کہ اللہ تعالیٰ  اس سازش میں اپنی چال چلے  لیکن 
 اس کا ابدی و دائمی قانون بتاتا ہے کہ ہر معاملہ میں   دخل اندازی پسند نہیں کرتا۔



 صفحہ نمبر 2
ان جیسے لادینوں نے  کئی پیغمبروں کو بغیر کسی جرم کے قتل کیا، نبی اکرم ﷺ کے کئی ساتھیوں جن میں خواتین ساتھی بھی شامل تھیں انہیں نہایت بے دردی کے ساتھ مارا گیا ان شہادتوں کے بدل میں اللہ تعالیٰ  نے سچائی کے راستے  میں آسانی پیدا کی اور اسلام کو فتح سے ہمکنار کیا۔ مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے معاملے میں بھی ایسا ہی کرے گا۔
کل  بھارتی وزیر خارجہ نے  نہ صرف عوامی لیگ کو داد دی بلکہ  حسین محمد ارشاد پر دباؤ بھی بڑھایا اس نے  جماعت ۔شبر کے برسر اقتدار  آنے سے بھی انہیں  ڈرایا اس سے واضع ہوتا ہے کہ  جماعت ۔شبر سے اختلاف اور نفرت  بھارت کے رگ و پے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ بات میں روز اول سے کہہ رہا ہوں۔



صفحہ نمبر3
ہمارے خلاف جو بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہ بھارت کی  میز پر تیار کیے جاتے ہیں۔ عوامی لیگ اگر واپس ہٹنا بھی چاہے تو اب ان اقدامات سے پیچھے بھی نہیں مڑ سکتی کیونکہ اس بار وہ صرف بھارت کی آشیر باد سے ہی اقتدار میں آئے ہیں۔
یہاں بہت سے لوگ ہیں جو  اصولوں اور اخلاق کی بات کر رہے ہیں۔ جس طریقے سے مجھ سمیت جماعت کو ایک   مخصوص بنائے گئے سانچے میں ڈالا گیا ہے اور جس طریقے سے ملکی میڈیا حکومت کے ان غیر منصفانہ اقدامات کی حمایت و مدد کر رہا ہے ان حالات میں حکومت کی طرف سے  اصول اور اخلاق کی بات کس منہ سے کی جا رہی ہےجبکہ عدالتی نظام اور ٹرائل خود  جلاد  بن چکا  ہےاور معصوم لوگوں کی جان لینے کے شوق میں  مخمور ہو چکا ہے۔ کسی بھی آزاد فطری ٹرائل اور انصاف کی توقع ایسے لوگوں سے نہیں رکھی جا سکتی۔مجھے بس ایک پچھتاوا ہے کہ میں  اس قوم کو واضع انداز میں بتانے   سے قاصر ہوں کہ کیسے بالکل غیر منصفانہ طریقے سے ہم اور بالخصوص میں نشانہ بنایا جا رہا ہوں۔


صفحہ نمبر 4
یہ کسی صورت ممکن نہیں ہے کیونکہ سارا میڈیا  ہمارا مخالف ہے لیکن قوم اور دنیا بھر کے لوگ جانتے ہیں  کہ سچ کیا ہے ۔ میری موت اس جبر کی اس حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گی اور تحریک اسلامی  کی ترقی کا موجب  بنے گی کیونکہ یہی انصاف کی بات ہے ان شاء  اللہ
کل میں نے سورہ التوبہ کی آیت 17 سے 24  دوبارہ پڑھیں۔ آیت 19 میں  واضع انداز میں لکھا ہے کہ اللہ کی راہ میں اپنی جان اور مال کے ساتھ جہاد  کرنا، خانہ کعبہ کی خدمت اور حاجیوں کو پانی پلانے سے زیادہ افضل ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اللہ کے نزدیک  اس کی راہ میں  اس لیے لڑنا کہ اسلام کا نظام قائم ہو اور بے انصافی کے خلاف لڑنا طبعی موت مرنے  کا  درجہ افضل و اعلیٰ ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کی ذات مجھے  جنت میں یہ افضل درجہ دینا چاہتی ہے 



صفحہ نمبر 5
تو میں بخوشی اس موت کو گلے لگانے کے لیے تیار بیٹھا ہوں۔ کیونکہ  جلادوں کے ہاتھوں  غیر منصفانہ   موت تو جنت کا پروانہ ہے۔
1966ء میں مصر کے ظالم  حکمران ، کرنل ناصر نے سید قطبؒ، سید عبد العدوہؒ اور دوسروں کو  پھانسی کے گھاٹ شہید کر دیا ۔ میں نے بہت سے لیکچرز میں یہ بات سنی  جیسا کہ "تحریک اسلامی کے راستے میں ٹرائلزاورایذا  رسانیاں"۔  ان لیکچرز سے بڑھ کر  یہ بات کہ  پروفیسر غلام اعظم   میرے کاندھے پر اپنا باہنی ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کرتے ہیں کہ پھانسی کی رسی ان کاندھوں پر بھی پڑ سکتی ہے۔ میں آج  بھی اپنا ہاتھ اپنےہی   کاندھے پر پھیر کر وہی بات سوچتا ہوں اور خوشی محسوس کرتا ہوں ۔ اگر اللہ کی ذات آج  تحریک اسلامی کی ترقی کا فیصلہ کر چکی ہے جو میری کامیابی ہے،  اس جبر کی حکومت کے خاتمے کا فیصلہ کر چکی ہے تو  جان لو یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔  جب  نبی اکرم ﷺ شہادت کے اعلیٰ مرتبے کی بات کرتے تھے



صفحہ نمبر 6
تو اپنی خواہش کا اظہار کرتے تھے کہ کاش انہیں  بار بار یہ زندگی ملے اور بار بار اللہ کی راہ میں شہید ہوتے رہیں۔ وہ لوگ جو شہید ہو چکے ہیں وہ جنت کے اعلیٰ درجوں میں بیٹھ کر اللہ کے حضور اس خواہش کا اظہار کریں گے کہ  یا خالق و مالک ہمیں ایک بار پھر اس دنیا میں بھیج تاکہ ہم  ایک بار پھر تیری راہ میں  شہید ہوں۔ اس سچی ذات کے الفاظ سچے ہیں اور اس کی طرف بھیجے گئے صادق  ﷺ کے الفاظ بھی سچے ہیں اگر ان پر کوئی شک ہے تو  ہمیں اپنے ایمان اور عقیدےپر شک کرنا چاہیے۔
اگر حکومت اپنے اس غیر منصفانہ قدم  پر آگے بڑھ کر مجھے پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیتی ہے تو ہو سکتا ہے میری  نماز جنازہ ڈھاکہ میں کروانے کی اجازت نہ دی جائے۔ ممکن ہے کہ وہ میری آخری رسومات میرے گاؤں کی مسجد اور گھر میں کرنے کا انتظام کرے اگر پادمہ دریا کے پار رہنے والے مسلمان میری نماز جنازہ پرھنا چاہتے ہیں تو  انہیں اطلاع کر دو کہ وہ  پہلے سے میرے گھر کے قریب آ جائیں۔


صفحہ نمبر 7
میں اس سے پہلے بھی آپ کو اپنی قبر کے بارے بتا چکا ہوں کہ اسے میری ماں کے قدموں میں بنایا جائےاور میری قبر پر کوئی فضول خرچی نہ کی جائے جیسے قبروں کے گرد فصیل بنا کر مقبرے بنائے جاتے ہیں اس کے بجائے یتیم لوگوں پر جتنا خرچ کر سکو کرو، ان خاندانوں کا خیال رکھو جنھوں نے اپنے آپ کو تحریک اسلامی کے لیے وقف کر دیا ہے، خاص طور پر جو خاندان اس ظالم حکومت کے خلاف اپنے بیٹے اس تحریک کو دے چکے ہیں، جن کے باپ گرفتار ہو چکے ہیں، جن کے بوڑھے سزاؤں کے حقدار ٹھہرے ہیں۔ جب بھی برُا وقت آئے تو سب سے پہلے  ان خاندانوں کی خیر خیریت دیافت کرو۔  حسن مودود کی تعلیم کے فوراً بعد شادی کروا دینا اور اسی طرح نازنین کو بھی اس کے  اصلی گھر بھیج دینا 




صفحہ نمبر 8
اے پیاری ، او پیاری!
میں آپ کے اور اپنے بچوں کے بہت سے حقوق پورے نہیں کر سکا، مجھے معاف کر دینا صرف یہ سوچ کر معاف کر دینا کہ اللہ کے ہاں آپ کو اس کا اجر ضرور ملے گا ۔ میں اللہ کے ہاں دعا کرتا ہوں کہ  جب آپ اپنے بچوں اور اس کے دین کی ذمہ داریاں پوری کر لیں تو ہمارے  دوبارہ ملنے کی راہ پیدا فرما دے۔ اب دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اس دنیا کی زرہ بھر بھی محبت  میرے دل میں ہو تو مجھے اس سے دور کر دے اور میرے دل کو اپنے اور اپنے رسولﷺ کی محبت سے لبا لب بھر دے۔
ان شاء اللہ ہم جنت کی پگڈیوں پر دوبارہ ملیں گے۔
بچوں کو ہمیشہ حلال کمائی کی نصحیت کرتی رہنا، تمام فرض اور واجب کا خیال رکھنا خصوصاً نمازوں کا۔ اور تمام رشتہ داروں کو بھی یہی ترغیب دیتی رہنا۔  میرے باپ کو ہر ممکن آرام اور ہمدردی دیتی رہنا  جب تک وہ زندہ رہے۔
آپ کا اپنا
عبد القادر مولا

30 تبصرہ:

گمنام کہا...

پڑھ کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں لیکن ایمان تازہ ہو جاتا ہے

گمنام کہا...

پڑھ کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں لیکن ایمان تازہ ہو جاتا ہے۔
سعید کیانی

Unknown کہا...

kitni kanjer hakoomat ha bangladaish ki

INAM UL HAQ AWAN کہا...

جزاک اللہ خیر بھائی یہ چند صفحات پر پھیلی پوری تحریک اسلامی ہے اگر کسی نے تحریک اسلامی کو سمجھنا ہو تو وہ اس خط کو پڑھ لے اے اللہ شہید کو خطائوں سے درگزر فرما اور انھیں اپنی جنت میں اعلی مقام عطا فرما آمین

گمنام کہا...

اللہ اکبر، اللہ عبدالقادر ملا کی قربانیوں کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین

Unknown کہا...

Alla Ho Akbar

گمنام کہا...

suhanALLAH.

Unknown کہا...

جَاء الحَقُّ وَزَھَقَ البَاطِل انَّ البَاطِلَ کاَنَ زَھُوقَا

Unknown کہا...

MASHA ALLAH bohat iman afrooz ..... Allah unhayn jannat ul firdoos ata kary or Islam ki hifaxat farmay :(

افتخار اجمل بھوپال کہا...

اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی اُن کی شہادت قبول فرمائے اور آپ کو جزائے خیر دے کہ ہم تک یہ ایمان افروز خط پہنچایا ۔
شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مؤمن
نہ مالِ غنیمت نہ کشور کشائی

murree کہا...

Allah ap ko janat mai jaga de
Ap jese insan dunyaan mai bhohot kam haie g

Unknown کہا...

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں دنیا میں ہی جنت نظر آنا شروع ہ جاتی ہے اور اصل میں یہی کامیاب ہیں۔

vegacnn کہا...

Aameen ALLAH Hu Akbarپڑھ کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں لیکن ایمان تازہ ہو جاتا ہےاللہ اکبر، اللہ عبدالقادر ملا کی قربانیوں کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین

vegacnn کہا...

Aameen ALLAH Hu Akbarپڑھ کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں لیکن ایمان تازہ ہو جاتا ہےاللہ اکبر، اللہ عبدالقادر ملا کی قربانیوں کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین

Unknown کہا...

Allaha ap ko jhanat main jaga data farmay

Unknown کہا...

جو لوگ الله کی راہ میں قتل ہوےٴ انھیں مردہ نہ سمجھو وہ تو حقیقت میں ذندہ ہیں .

گمنام کہا...

ALLAH O AKBAR....SHAHEED KABI RAYEGA NI JATI...INSHA ALLAH INQILAB AANE WALA HAI....ALLAH MUSLIM LEADERS PAY RAHAM OR ONKI HIFAZAT FARMA..LONG LIVE JAMAT E ISLAMI...

گمنام کہا...

:( ;(

گمنام کہا...

Allah apko jannet ma ala mukam ata farme ameen got tears in ma eyes

Pak کہا...

what a great newsletter... i post some of info regarding this issue on my blog check it out also ...
http://khaqaan.blogspot.com/

Jamat Islami کہا...

Keep it up good work

گمنام کہا...

Allah in ke shadat qbool furmaey..ameen..Allah jala shanaho humain b shadat naseeb furmaey,,,,,,,

Unknown کہا...

Allah in ke shaha
dat qbool furmaey..ameen.

NASEER ANSARI کہا...

allah tala unki shahadat ko qbool farmaey awr hamen b deen aslam par sir nechawr krny ki tawfeeq ata farmaey

NASEER ANSARI کہا...

DO QOWMI NAZRIEY K IHYA K LIY ABDUQADER MULLA NY JO BE MESAL QURBANI PIASH KI HY IS PAR NA SIR DHAKA K ABDULAMALIK SHAHEED KI ROOH KO TASKEEN HOGI BLKE PAKSTAN SAMIAT PORI DNYA MEI IHYA E ISLAM KI KHATER JAN DANY WALY B AN K PURTAPAK ISTEQBAL K LIEY TYAR KHRRY HONGY......
NASEER ANSARI(J T ARABIA IIUI)

گمنام کہا...

عجیب بات ہے کہ آخری خط کے دو تین ورژن نیٹ پر گردش کر رہے ہیں۔ واللہ اعلم کہ درست کون سا ہے؟

Unknown کہا...

shaheed ko jo moot ha who qoom ki hayat ha .Innalillahe va innalillahe rajevoon.

Unknown کہا...

shaheed ko jo moot ha who qoom ki hayat ha .Innalillahe va innalillahe rajevoon.

گمنام کہا...

Islam zinda hota hai hr karbal k bad,

گمنام کہا...

ایک سے زائد مختلف لوگوں کے نام آخری خط ہو سکتے ہیں ، ایک اہلیہ کے نام لکھا، ایک بیٹے کے نام، اور ایک بیٹی کے نام۔

ایک تبصرہ شائع کریں