ہلاکت یا شہادت؟!

on 2013-11-05

بیورو آف انوسٹی گیٹو جنزلزم انٹر نیشنل نے 2012ء میں پاکستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کی ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی اور ثابت کیا کہ ان حملوں کی زد میں معصوم لوگ نشانہ بنتے ہیں۔ اس رپورٹ میں مختلف حملوں کی تفصیلات بھی بتائی گئیں۔ انہی میں سے ایک واقعہ ہے کہ 23 جون 2009ء کو طالبان کے ایک اہم رہنما خواز ولی محسود کو نشانہ بنایا گیا اور ایک شرمناک پلان ترتیب دیا کہ جیسے ہی ولی محسود کے نماز جنازہ میں بیت اللہ محسود آئیں گے نماز جنازہ پر ڈرون سے حملہ کر دیا جائے گا ایسا ہی کیا گیا 5000 سے زائد لوگ نماز جنازہ میں شریک ہوئے جس میں ایک بڑی تعداد عام قبائلیوں کی بھی تھی پھرحملہ کر کے 83 افراد کو شہید کر دیا گیا جس میں غالب اکثریت عام شہریوں کی تھی جبکہ 12 طالبان بھی شامل تھے، امریکہ کو اس حملے میں حزیمت اس صورت بھی اٹھانی پڑی کہ بیت اللہ محسود محفوظ رہا۔

حکیم اللہ محسود کو جب سے نشانہ بنا یا گیا ہے ، ایک بار پھر یہ موضوع سامنے آیا ہے کہ حکیم اللہ محسود شہید ہوا یا ہلاک۔ایک طبقہ اوپر لکھے واقعے کی جب رپورٹنگ کرتا ہے تو کہتا ہے کہ امریکہ کا ڈرون حملہ، 83 افراد نشانہ بن گئے جن میں سے 12 ہلاک جبکہ باقی شہید ہو گئے۔ اس رپورٹنگ پر بے اختیار ہنسی نکل جاتی ہے کہ کل تک جو جنت کی ٹکٹوں پر دوسروں کو طعنہ دیتے تھےآج اپنے ہاتھوں سے جنتیں بانٹ رہے ہیں جیسے جنت کا ٹھیکہ انہوں نے سنبھال لیا ہو اور حکیم اللہ محسود کے اوپر پہنچنے پر زور زور سے چیخ رہے ہوں"چل اوے حکیم اللہ محسودچل کھبی سائیڈ تے نکل جا، دوزخ وچ ای تیرا ٹکانہ ہے۔۔۔۔ سانوں سارا پتا توں جہڑیاں ذمہ داریاں قبول کردا سی۔۔۔۔۔۔، تینوں تے جنت دی ہوا ای نہیں سنگھن دینڈی "۔(ہیلو حکیم اللہ محسود چل ابے بائیں طرف چل تیرا ٹھکانہ تو جہنم ہے۔۔۔۔ ہمیں سب معلوم ہے جو تو ذمہ داریاں قبول کرتا رہتا تھا۔۔۔۔ تجھے تو جنت کی ہوا تک نہیں سونگھنے دیں گے)۔

عجب بے وقوفی کا عالم ہے اگر ہم تسلیم کرتے ہیں کہ امریکہ پاکستان اور اسلام کا دشمن ہے جیسا کہ اس نے خود ثابت کیا ہے اور پھر ہم ڈرون حملوں کو اپنے ملک کی سرحدوں کی خلاف ورزی اور اپنی سرزمین پر حملے سمجھتے ہیں تو ظاہر ہے دشمن کے ہتھیار کے نیچے جو بھی آئے گا وہ جتنا بڑا مجرم ہو، ناحق ہی مرے گا اور شہید ہی کہلائے گا۔ یہ "تھم رول" ہے جو ہمیں بنانا پڑے گا کہ ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والے ہلاک کہلائیں گے یا شہید ، یا تو ہمیں 83 افراد کو ہلاک لکھنا پڑے گا یا پھر 83 کو شہید کا درجہ دینا پڑے گا چہ جائیکہ ان میں کوئی بڑا مجرم ہی کیوں نہ شامل ہو تب بھی کسی دشمن کو منصفی کا حق حاصل نہیں۔ البتہ پاکستان کو یہ حق حاصل ہے کہ اپنے مجرم کو نشان عبرت بنا دے لیکن بالفرض ہم حکیم اللہ محسود کو مجرم تصور کر بھی لیں تو ڈورن حملے کے وقت تو وہ آپ سے مذاکرات کرنے پر آمادہ ہو چکا تھا ایسے وقت میں تو اسلام کسی دشمن پر بھی تلوار اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا ۔جب کسی غزوہ یا جنگ میں دشمن کا کوئی بڑے سے بڑا فرد بھی سفید پرچم تھامے آتا تو اسے پروٹوکول کے ساتھ خوش آمدید کہا جاتا اور عزت و احترام دیا جاتا۔ مسلمانوں کے لشکر چاہتے تو ایسے لمحات میں ان بڑوں بڑوں کو قتل کر کے فتح کے جھنڈے گاڑ سکتے تھے اور خوشیوں کے شادیانے بجا سکتے تھے لیکن یہ عدل و انصاف کے برخلاف ہوتا۔ ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ امریکہ نے حسب معمول نہ صرف ڈرون حملہ کر کے پاکستان کی آزادی پر کاری ضرب لگائی بلکہ مذاکرات پر آمادہ ایک باغی کو نشانہ بنا کر نہایت ظالمانہ حرکت کرتے ہوئے شہید کر دیا ہے۔

3 تبصرہ:

کائناتِ تخیل کہا...

عین اس وقت یہ حملہ امریکہ بلکہ یہودیوں کی بہت گہری اور بظاہر جھول سے پاک سازش ہے عام ڈرون حملہ نہیں۔ ہم احتجاج کریں تو بھی پھنستے ہیں ،خاموش رہیں تو بھی۔ اس نے شکار کے لیے جال بہت مضبوطی سے تیار کیا ہے لیکن اگر ایک پلاننگ انسان کی ہے تو ایک پلاننگ رب کی بھی ہے۔ اللہ ہمیں اپنے رب سے وقت پر اس کا توڑ مانگنے کی توفییق عطا فرمائے، بچپن کی وہی کہانی یاد آئی کہ جب سب پرندوں نے مل کر زور لگایا تو جال کو ہی لے اُڑے۔ اتحاد وہ قوت ہے جس کا کوئی توڑ نہیں
"واعتصموا بحبلِ اللہ جمیعاً ولا تفرّقوا "

FashionFreak کہا...

Shukriya America ko mayyar e haq tasleem kernay per. Agar Hakeemullah Mehsood kisi jamati ki car k neechay aakar halak hota tu kiya tab bhi shaheed hota? Shahdat ki wazeh tareef Muhammad SAW nay farma di thi aur koi Iqrari dehshat gard shaheed nahi hota chahay aap k dushman nay mara ho. Qoum ko confuse na karain. Amn muzakiraat k liyay naam nihaad tayyari aur ailaan k baad kisi aur nay aakar aap k hareef ko maar diya tu woh shaheed kion ker hua? Aap nay tu nahi mara tu itna muazrat khuwahana rawayya kion?
Deegar yeh k muzakirat k ailaan k baad bhi Taliban hamlay kertay rahay aur zimadariyaan qabool kernay ka shouq poora kertay rahay tu ab agar kisi hamlay main unka banda bhi mara gaya tu aap un k wakeel kaisay ban gay?
Sawal yeh bhi hay k Hakeemullah Mehsood agar Shaheed hay tu kiya Qazi Hussain Ahmed R.A. sahi Kafir qarar diyay gay aur un per khudkush hamla sahi tha?
Aik aur sawal yeh bhi hay k agar Hakeem sahab ki shahdat say aap itna mutasir hain tu aap k puranay karkunaan jo aap ki siyasat ki nakami say burgushta ho ker Taliban/Alqaida kia hissa banay unhon nay sahi rasta chuna aur ab aap apnay karkunaan ko yehi rasta chunnay ki dawat day rahay hain? Khul k apni policy bayan kijiyay

Uzair کہا...

یہ ابو لہب اور ابو جہل کے درمیان ہونے والی جنگ ہے۔ اگر ابو لہب کے لشکر کے حملے سے ابو جہل کی فوج کا کوئی سردار ہلاک ہو جائے تو اسے شہید کیسے کہا جا سکتا ہے؟

ایک تبصرہ شائع کریں