مصر پر "ٹائم" کا سرورق

on 2013-07-12


مشہور امریکی میگزین "ٹائم" نے کہا ہے کہ مصر میں جو کچھ ہوا وہ یہ ہے کہ فوج نے ایک منتخب جمہوری صدرڈاکٹر محمد مرسی کا تختہ الٹ دیا اور ایک نئے مارشل لاء کا نفاذ ہوا ہے۔ آج مصر میں ایک طرف "دنیا کے بد ترین جمہوریت پسند" ہیں تو دوسری طرف میدان رابعہ العدویہ میں "دنیا کے عظیم ترین مظاہرین" ہیں۔



"ٹائم" دنیا بھر میں مشہور اور پڑھا جانے والا میگزین ہے، یہ دنیا کی مختلف زبانوں میں چھپتا ہے، اس کے تازہ شمارے کے سر ورق پر میدان رابعہ العدویہ میں موجود ڈاکٹر محمد مرسی اور قانون کی حمایت میں بیٹھے مظاہرین کی تصویر ہے جسے دو برابر حصوں میں سرخ اور سفید رنگوں سے تقسیم کیا گیا ہے۔ سفید رنگ میں "دنیا کے عظیم ترین مظاہرین" لکھا ہے جبکہ سرخ رنگ جو خون اور تشدد کو ظاہر کرتا ہے پر"دنیا کے بدترین جمہوریت پسند" لکھا گیا ہے جو٦٠ سال بعد مصر کو نصیب ہونے والی جمہوریت کا گلہ گھونٹنے کا سبب بنے جس کے نتیجے میں سینکڑوں پر امن لوگ خون میں نہا گئے۔

بائیں جانب لکھا "دنیا کے عظیم ترین مظاہرین" ڈاکٹر محمد مرسی کے حامیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو ایک جمہوری حکومت کے خاتمے پر کروڑوں کی تعداد میں میدان رابعہ العدویہ اور ملک بھر میں پرامن مظاہرے کر رہے ہیں، وہ مصر سے آمریت کی جڑوں کو اکھاڑ دینا چاہتے ہیں ، ملک کو جمہوریت کی پٹڑی پر چڑھانا چاہتے ہیں اور ڈاکڑ محمد مرسی کی واپسی چاہتے ہیں۔

میگزین نے دونوں فقرات کا نتجہ لکھتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کا فیصلہ سڑکوں کو محسوس کیا جا سکتا ہے کہ آخر کار میدان رابعہ العدویہ کے مظاہرین فتح یاب ہوں گے۔


میں وہیں یہ بھی یاد دلاتا چلوں کہ "ٹائم میگزین" کا تجزیہ امریکہ کی حکومت سے یکسر مختلف ہے جس نے مارشل لاء کی مخالفت کرنے کے بجائے کہا کہ یہ مارشل لاء ہے ہی نہیں بلکہ جمہوریت کی طرف ایک قدم ہے اور حکومت جلد عوامی نمائندوں کے پاس ہو گی اس سے واضع ہے کہ امریکہ مصر کے مارشل لاء کی مکمل حمایت کرتا ہے

1 تبصرہ:

Imran Zahid کہا...

بہت خوب بلاگ ہے۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ آج کل کافی ہم خیال قسم کے بلاگ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ چند سال پہلے تک یہ صورتِ حال نہیں تھی۔
میرا بلاگ بھی نظر میں رکھیے گا۔ ichopaal.blogspot.com

جزاک اللہ

عمران

ایک تبصرہ شائع کریں