مشرف کی واپسی کا راز

on 2013-03-29

دبئی میں جنرل صاحب کو قائل کرنے کی کوشش کی جاتی رہی کہ کراچی پہنچنے پر ایم کیو ایم آپ کا عظیم الشان استقبال کرے گی اور آپ قوم کے لیے ایک مسیحا کی طرح سر زمین پاکستان پر قدم رنجہ فرمائیں گے اور بالآخر جنرل صاحب قائل ہو گئے-
24 مارچ کو جنرل صاحب بلٹ پروف جیکٹ پہنچے پھر پور تیاری کے ساتھ کراچی ائیر پورٹ پر اترے جیسے ایک بڑے مجمے سے خطاب کرنا پڑ جائے گا لیکن ایم کیو ایم اس استقبال کی متحمل نہ ہو سکی جس کا بعد میں جنرل صاحب نے ایم کیو ایم کی قیادت سے شکوہ بھی کیا-
جنرل صاحب کے آتے ہی ان پر موجود تمام کیسسز کھل گئے اور ہر عدالت ان کو طلب کر رہی ہے ان پر بظاہر لال مسجد، عافیہ صدیقی اور اکبر بگٹی اور بے نظیر قتل کیسسز ہی ہیں جن پر عوام کی خواہشات پر سخت سزا دئیے جانے کا امکان موجود ہے لیکن میرے لیے ان کی واپسی کا یہ سیج اتنا اہم نہیں جتنا کچھ خفیہ لوگوں کا اس واپسی میں ہاتھ ہے، ان خفیہ افراد نے پاکستان کے خفیہ راز غیر ملک منتقل کرنے پر جنرل صاحب کو پرویز مشرف سمجھ کر ناکارہ بنانے کا پلان ترتیب دے چکے ہیں اس سلسلے میں ان کیسسز کے ذریعے جکڑا جا رہا ہے اور اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف صاحب پر غیر ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے-
غالب امکان ہے کہ ان کو ماروائے عدالت ٹی ٹی پی کے ذریعے قتل کر دیا جائے گا لیکن کیا آرمی اس عمل پر کچھ کر پائے گی؟ میرے خیال میں اس پلان میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی ۔ آپ کیا کہتے ہیں؟


3 تبصرہ:

Everything Smart کہا...

کہنا تو صرف یہی ہے کہ مشرف کے آقاوں کے بارے میں کسی کو کوی شک نہ کبھی تھا اور نہ ہے ہاں اس کے اس طرح آنے پہ مسلم لیگ ن کی پراثرار خاموشی نے کچھ رازوں سے پردہ ضرور اٹھا دیا ہے،اور اب آنے والے الیکشن سے بھی خیر برآمد ہوتی نظر نہیں آتی،

درویش خُراسانی کہا...

گویا کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔

Shoiab Safdar Ghumman کہا...

سنا ہے کراچی کی نشست سے ایم کیو ایم نے جنرل صاحب کو ووٹ ڈلوانے کا وعدہ کیا ہے.
ہائی کورٹ میں جنرل صاحب جس حفاظتی حصار میں آئے تھے اگر ایسے ہی حصار میں رہے تو لمبی عمر پائے گے.

ایک تبصرہ شائع کریں